سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسپکٹر عمران کو ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گئے۔ عدالت میں انسپکٹر عمران کی طبیعت ساناز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے افسر انسپکٹر عمران ایک مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے آئے تھے۔ پیشی کے دوران اچانک انسپکٹر عمران کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر عمران جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تھے۔ انسپکٹر عمران کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ انتقال کرگئے۔
انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے جو آج عدالت میں ریکارڈز پیش کرنے کیلئے آئے تھے۔