ویسٹ انڈیز ویمنز  نے پاکستان ویمنز کو  ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کر دیا

23 Apr, 2024 | 07:53 PM

سٹی42:  ویسٹ انڈیز ویمنز  کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو  ون ڈے  انٹرنیشنل سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کر دیا۔ 

مہمان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 88 رنز سے شکست دے دی۔  ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 278 رنز بنائے تھے، پاکستان ویمنز  190 رنز پر آل آؤٹ ہو گئیں۔ 

منیبہ علی نے 38، عالیہ ریاض نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاطمہ ثنا اور طوبیٰ حسن نے بھی 23 رنز بنائے۔   پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز ویمنز کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ میچ میں 279 رنز کے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان کی دونوں اوپنر سات اوورز مین آؤٹ ہو گئیں اور صرف 25 رنز بنے۔ صدف شمس نے 18  گیندوں سے 10  اور سدرہ امین نے 21 گیندوں سے  9 رنز بنائے۔ پاکستان کی مشکلات میں ہر گزرتے اوور کے ساتھ اضافہ ہو تا رہا۔  دس اوورز میں پاکستان ویمنز نے 28 رنز بنائےاور اس کی دو وکٹیں گریں۔  اس کے بعد باقی میچ مین وکٹین گرتی رہیں اور ردرکار رن ریٹ مسلسل بڑھتا رہا۔ 

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

پہلے ویسٹ انڈیز  ویمنز کرکٹ ٹیم کی کیپٹن ہیلے میتھیوز نے  149 گیندوں سے  141  رنز بنا کر تیسرے  ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کی پہلی وکٹ 37 کے مجموعی اسکور پر گرگئی تھی جب نشرہ سندھو نے رشادا ولیمز کو 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا تھا لیکن اس کے بعد ہیلی میتھیوز اور شیمین کیمبل کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں بننے والے 93 رنز نے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر کردی۔

 ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے۔ 

میتھیوز نے اپنی  شاندار اننگز مین 19 چوکے مارے۔ ہیلی میتھیوز کی  پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں یہ دوسری سنچری ہے ۔

 ویسٹ انڈیز ویمنز کی اسٹیفنی ٹیلر 49 اور شمائن کیمبل 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ رشادا ولیمز نے 9  رنز  اور  شیڈین نیشن نے  9 رنز بنائے۔    عالیہ علینی نے  20  رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ افی فلیچر نے ایک رن کیا اور ناٹ آؤٹ واپس گئیں۔ 

ویسٹ انڈیز  کی باؤلنگ

ویسٹ انڈیز ویمن  ٹیم کیجانب سے ہیلی میتھیوز ، عالیہ علینی اور اسٹیفنی ٹیلر نےدو دو  وکٹیں حاصل کیں۔ زایدا جیمز اور کرشما ریمہارک نے ایک ایک وکٹ لی۔  چینیلی ہینری کو بھی ایک وکٹ ملی۔

پاکستان کی باؤلنگ

نشرہ سندھو نے تین، فاطمہ ثناء نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فاطمہ ثنا کو 67، ندا ڈار کو  58 رنز پڑے  نشرہ سندھو نے 54 اور ظوبیٰ حسن نے  38  رنز کھائے۔ 

مزیدخبریں