عاجز جمالی: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے دوران مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہے ۔
ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر وزارت داخلہ کی ہدایت پر کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہیں.
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024 کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی ،یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔