عائمہ خان : ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال کا مکمل گلابی چاند (پنک مون) 24 اپریل کو نمودار ہوگا ۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال نے کہا کہ ماہ اپریل 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ کی صبح دُنیا کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا، پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4بج کر49 پر ہوگا۔ اس دوران افق پر سیارے مریخ اور زحل بھی دیکھائی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے، اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے جسے بغیر کسی آلے کے دیکھا جا سکتا ہے،گلابی چاند دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔ برطانیہ ،ائرلینڈ،پرتگال،مشرقی یورپ،افریقہ،ایشیا،اور آسٹریلیا میں دیکھا جائے گا ۔