ارشاد قریشی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جمعہ کے روز تمام حلقوں میں پرامن احتجاج کا اعلان کردیا اور کارکنان کو پاکستانی پرچم اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں کے ساتھ شریک ہونے کی ہدایت کر دی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر چئیرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 21 گواہ مکمل ہوچکے ہیں، اس کیس میں جلد از جلد عمران خان کو سزا دلوائی جائے گی، اعلیٰ عدلیہ میں یہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ثابت ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات نتائج پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے، پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، یہ پہلے سے طے شدہ نتیجے تھے، جو لوگوں نے دیکھے، ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ رہا ہے کہ ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران جوڈیشری سے کیوں نہیں ہیں؟ عوام کا حق ہے کہ ان کا ووٹ صحیح طرح سے گنا جائے، چیف جسٹس کو یاددہانی کرانا چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پر پٹیشن دائر کی لیکن نہی سنی گی، آج بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ کمیشن بنا کر فارم 45 پر تحقیقات کرتے تو ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی، الیکشن کا عملہ خود کہہ رہا ہے کہ بیلٹ باکس پہلے سے بھرے ہیں، عوام جس کو ووٹ دیں وہ نمائندہ پارلیمینٹ میں بیٹھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ہمارے ریزرو سیٹوں کی پٹیشن سنے، بنی گالا میں بشری بی بی اکیلی ہے، بنی گالا میں جتنے پودے، گھاس تھا ان کو پانی نہیں دیا جاتا وہ خراب ہوچکے ہیں، بنی گالا میں پودوں کو پانی لگانے کی اجازت دی جائے، ہم اس کیس پر وکلاء کنونشن کریں گے جس کا ایک نقطہ ہوگا رول آف لاء، ہم سب سے اپیل کررہے ہیں جمعہ والے دن تمام حلقوں میں پرامن اختجاج ہوگا، صرف پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ ہمارے لوگ شریک ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی کی انڈوسکوپی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک رپورٹ نہیں آئی، کسی صورت دھاندلی نہیں ہونی چاہیے، ہر جگہ پی ٹی آئی کا ووٹر نکلا ہے، گجرات میں میرا پرتپاک استقبال کیا گیا، ہم کہتے ہیں ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ مزاحمت نہیں ہے، ہم اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے، بشری بی بی کو 14 سال کی قید اس لیے دی گی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو ذلیل کیا جائے، اس وقت صرف بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ٹرائل ہورہا ہے، ہمیں ضمانت دے دیں بانی پی ٹی آئی خود عدالت میں پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی پاور شئیرنگ پر یقین نہیں کرتے، وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔