روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوااور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہےگا۔ تاہم بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا، تاہم دیر، سوات ، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباداور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت،پنجگور،گوادر، واشک،خضدار،خاران،کوئٹہ،زیارت اورگردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلستان میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔