قیصر کھوکھر : رمضان کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے،سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے پونچھ ہاؤس میں قائم کنٹرول روم میں افسران و ملازمین کی محنت اور کام کی لگن کو سراہا۔ افسران اور ملازمین میں بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ماجد اقبال، ڈی ایس ایڈمن محمد مرتضیٰ ،پی ایس ٹو سیکرٹری انڈسٹریز ظفر اقبال سیال ،پی اے ٹو سیکرٹری انڈسٹریز مرزا مزمل شامل ہیں۔سیکشن آفیسر ریسرچ عرفان سرور، فیصل طارق ،5 انڈر ٹریننگ پی ایم ایس افسران سمیت انڈسٹریز کے 40 سے زائد افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ سےنوازا گیا ۔