ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، ایرانی صدر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :  ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے۔ 

ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے جی سی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کومزید بڑھایا جائے گا، پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی، مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں۔قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے علم و ہنر اور سائنس و ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے،  پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کے لوگوں میں ایران کیلئے خاص محبت پائی جاتی ہے اور اسی طرح کے جذبات ایرانی عوام پاکستانیوں کیلئے رکھتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف واضح ہے۔ 
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غز ہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ 
ایرانی صدر نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بے حدسراہا۔ 
 گورنمنٹ کالج لاہور کی وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے استقبالیہ پیش کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ایران کے صدر کو گورنمنٹ کالج آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ایران دونوں ممالک تعلیم کے میدان میں باہمی تعاون سے ترقی کے نئے باب کھول سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور محبت کا رشتہ مزید پروان چڑھ سکے۔

 تقریب کے آ خر میں وی سی ڈاکٹر شازیہ بشیر نے فارسی میں اشعار پڑھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، سینئر صحافی و ادیب مجیب ا لرحمان شامی سمیت پروفیسرز اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔