190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے

23 Apr, 2024 | 05:29 PM

ارشاد قریشی:  اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی آج سماعت  ہوئی، مزید چھ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر کے دو گواہوں پر جرح مکمل کی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان، بشریٰ بی بی ، زلفی بخاری، ملک ریاض اور دیگر ملزموں کے خلاف نیب کے 190 ملین پاؤنڈ  ریفرنس کی سماعت کی ۔

پانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی  کو عدالت میں پیش  کیا گیا۔ 

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے ۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج  مزید چھ گواہوں کے بیان قلم بند  کر لئے گئے اور دو گواہوں پر جرح مکمل  کر لی گئی۔

ریفرنس میں21 گواہوں کے بیان قلم بند  ہو چکے ہیں اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی  ہے۔ 

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں