وفاقی وزارتِ قومی صحت میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر 

23 Apr, 2024 | 04:34 PM

بابر شہزاد تُرک: وفاقی وزارتِ قومی صحت میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر  ۔ 

وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ گریڈ 15 تک کی 160 خالی اسامیاں وزارتِ قومی صحت کے مختلف کیڈرز میں ہیں۔ 

اسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتِ صحت کو این او سی جاری کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی کے اجراء کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔ آفس میمورنڈم کے مطابق بھرتی کیلئے جاری کردہ این او سی 6  ماہ تک کیلئے مؤثر ہے،  این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں