ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر پارک گلشن یاسین کالونی مسائل کا دلدل بن گیا

Yasem Colony Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: عمر پارک گلشن یاسین کالونی مسائل کا دلدل بن گیا۔ 

 کالونی میں نہ کوئی سڑک  سلامت ہے نہ ہی سیوریج کانظام سلامت ہے۔ ابلتے گٹر اور سیوریج کا پانی سڑکوں اور کلیوں میں جمع رہتا ہے جو علاقہ میں تعفن اور بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔

عمر پارک گلشن یاسین کالونی کی متعدد گلیاں زبوں حالی کا شکار ہیں۔ سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ جانے سے گاڑیوں کا انجر پنجر ہِل جاتا ہے۔ 

 علاقہ میں جگہ جگہ جمع سیوریج کے پانی کے جوہڑ  مکینوں کی مشکلات بڑھانے میں رہی سہی کسر پوری کر دیتے ہیں۔

 صرف یہی نہیں بلکہ گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے سے لوگ  گٹروں میں گر کر زخمی ہونے لگےہیں۔ 

 علاقہ میں بدبو اور تعفن سے بیماریوں بھی پھیلنے لگیں۔ علاقہ کے بے زبان مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج  کی پائپ لائن بچھا کر انتظامیہ غائب ہو گئی ہے۔  ہمارے بچے گٹروں میں گر کر زخمی ہو رہے ہیں۔  ڈینگی کے ساتھ ساتھ ملیریا جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کوئی ہماری درخواست پر کان نہیں دھرتا۔ ہماری انتظامیہ سے التجا ہے کہ علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر  نہ سہی آخر میں ہی حل کر دیئے جائیں۔