پنجاب حکومت کاچوری شدہ گاڑیوں ،منشیات کی سمگلنگ روکنےکیلئے بڑا فیصلہ

23 Apr, 2024 | 03:34 PM

عرفان ملک : پنجاب حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں ،منشیات کی سمگلنگ روکنےکے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ 

پنجاب حکومت نے صوبائی بارڈر پر4ارب کی لاگت سے 14 جوائنٹ چیک پوسٹیں بنانے کی منظوری دے دی ۔ چیک پوسٹوں پر پولیس،رینجرز،فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ چیک پوسٹوں پر زراعت،کسٹم اور ایکسائز کی ٹیمیں بھی تعینات ہوں گی۔ 
پنجاب - کے پی بارڈرپر 8، پنجاب- سندھ بارڈر پر 3مشترکہ ٹیمیں تعینات ہوں گی, اس کے علاوہ  پنجاب -بلوچستان بارڈر پر بھی 3مشترکہ ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ ڈرون سرویلنس، ٹیلی سکوپ اور سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ مشترکہ چیک پوسٹیں اٹک خورد،خوشال گڑھ میں بنائی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں