جناح ہسپتال کی اکلوتی سی ٹی سکین مشین خراب، مریض پریشان

23 Apr, 2024 | 03:21 PM

زاہد چودھری : جناح ہسپتال کی اکلوتی سی ٹی سکین مشین خراب ہوگئی ۔ 
سی ٹی سکین خراب ہونے سے مریضوں کیلئے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہوگئی، سی ٹی سکین کیلئے مریض دربدر ، پرائیویٹ لیبز سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگئے۔  سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں شدید علالت اور ہیڈ انجری کے ساتھ آنے والےمریض سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 
ایک سی ٹی سکین مشین پہلے ہی ناکارہ ہوچکی تھی، دوسری بھی خراب ہوگئی۔ سی ٹی سکین مشین کے پارٹس بیرون ملک سے منگوانے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں