جھوٹے بیانیہ کی وجہ سے پی ٹی آئی ووٹرزنے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا، عطا تارڑ

23 Apr, 2024 | 03:01 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جھوٹے بیانیہ کی وجہ سے پی ٹی آئی ووٹرزنے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا ۔ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر نے کل باہمی تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی بات کی ہے۔ دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل والے کے دور میں پاکستان انٹرنیشنل آئسولیشن کا شکار تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں اس لئے تیزی ہے کہ ملک ترقی کی طرف جارہاہے۔ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی ہورہی ہے۔وزیراعظم رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جان لڑاکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔ خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرناماضی کا قصہ بن گئیں ۔ 

مزیدخبریں