پنجاب حکومت کا ایڈیشنل اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کومیرٹ پررکھنےکافیصلہ

23 Apr, 2024 | 12:02 PM

Ansa Awais

( ملک اشرف) پنجاب حکومت  نے ایڈیشنل اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کومیرٹ کی بنیادپررکھنےکافیصلہ کرلیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لاءافسران کی سیٹیں96سےکم کرکے66کردی گئیں،ذرائع کے مطابق  ایڈووکیٹ جنرل آفس میں نئےلاءافسران کی تعیناتی کافیصلہ 4رکنی کمیٹی کرے گی ، جس میں  چیف سیکرٹری،سیکرٹری قانون اورایڈووکیٹ جنرل شامل ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق میرٹ پر پورا نہ اترنے والے لاء افسران کو فارغ کردیا جائے گا جبکہ  میرٹ پر پورا اترنیوالےلاءافسران کوکام جاری رکھنےکی اجازت دی جائے گی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کیلئےبطوروکیل ہونااور20کیسزکےفیصلےپیش کرنا جبکہ  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کیلئے30کیسزمیں بطوروکیل پیش ہوکرفیصلےپیش کرنالازم قرار دےدیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کواپنی5رپورٹ ججمنٹ پیش کرناہوں گی ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کیلئے3رپورٹس ججمنٹ پیش کرناہوں گی، اس کے علاوہ  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کیلئےسپریم کورٹ کا لائسنس ہونالازمی قراردیاگیا  جبکہ ہر چھ ماہ بعد لاء افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، بہتر کارکردگی دکھانیوالے لاء افسران ہی کام جاری رکھ سکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق  محکمہ فنانس نے5اپریل کو30لاءافسران کی سیٹیں ختم کرکےتنخواہوں کابجٹ ختم کردیا  جبکہ آئندہ ماہ صرف 66 لاء افسران کی تنخواہیں جاری ہوں گی۔
 

مزیدخبریں