ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی صدر کی آمد،لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری جاری 

ایرانی صدر کی آمد،لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری جاری 
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   فاران یامین:لاہور ٹریفک پولیس نے ایرانی صدر کی آمد کے موقعہ پر ٹریفک ایڈوائزری جاری  کر دی، لاہور ٹریفک پولیس نے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کر دی۔

شہر لاہور میں مقامی تعطیل، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہریوں سے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل، شہری گریٹر اقبال پارک، لاری اڈہ، لوئر مال پر بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سی ٹی او لاہور کے مطابق موومنٹس کے باعث مخصوص روڈ کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔

موومنٹس کے دوران شہریوں کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے،لاہور رنگ روڈ، رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے دوپہر 03 بجے تک بند رہے گا، شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہی دی جاتی رہے گی، شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔