سٹی42 : وزیر اعلیٰ نے کام نہ کر سکنے والے معذور افراد کیلئے مالی پیکیج کی منظوری دیدی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے معذور افراد کی مالی امداد کیلئے تین ارب روپے کا منظوری دی ہے ۔معذور افراد جو کام نہیں کر سکتے، انہیں یہ مالی امداد دی جائے گی ۔یہ مالی امداد محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذریعے دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے کام نہ کر سکنے والے خصوصی افراد کیلئے اس مالی امداد کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو کام نہیں کرسکتے، ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔