وزیر اعلیٰ پنجاب نے ویمن پروٹیکشن سنٹر بنانے کی منظوری دے دی

23 Apr, 2024 | 12:48 PM

(قیصر کھوکھر)وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ویمن پروٹیکشن سنٹر بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ویمن پروٹیکشن سنٹر بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ایک سنٹر پر اسی کروڑ روپے لاگت آئے گی ،پورے پنجاب میں آٹھ ویمن پروٹیکشن سنٹر بنائیں جائیں گے ۔ان سنٹر میں تشدد کا شکار خواتین کو رکھا جائے گا ۔ان سنٹر میں پولیس نفسیاتی علاج، شیلٹر سمیت تمام سہولتیں ہونگے۔

مزیدخبریں