(زاہدچودھری)لاہور میں ڈینگی بخار کے ایک اور مریض کی تصدیق،کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی بخار کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن کی رہائشی انعم بی بی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
شہر میں مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوا ، مزید 318 مقامات سے لاروا برآمد کر لیا گیا۔مچھروں کی بہتات سے ڈینگی کیسز بڑھنے کا سنگین خطرہ منڈلا رہا ہے۔
ڈائریکٹر سی ڈی متعددی پروگرام ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ید اللہ نے کہا کہ ملیریا کا خطرہ بھی بارشوں کے بعد بڑھ جاتا ہے جبکہ لاہور میں رواں سال سے ابتک 138 ملیریا کے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں شہریوں کو ڈینگی کی طرز پر سخت ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت ہے کیونکہ ملیریا بھی مچھر کے کاٹنے سے ہوتا۔