(قیصر کھوکھر)وزیر اعلیٰ نے لاہور شہر میں ایک ڈرگ ری ہیبیلیشن سنٹر بنانے کی منظوری دی ہے۔
مذکورہ منصوبہ اگلے تین سال میں مکمل ہوگا،لاہور کے ڈرگ سنٹر پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔
اس منصوبے کی سمری سیکرٹری سوشل ویلفیئر اقبال حسین نے ارسال کی تھی۔وزیر اعلیٰ نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک ایک ڈرگ ری ہیبیلیشن سنٹر بنانے کی منظوری دی ہے۔