پاکستان اور ایران کے درمیان  ہنرمند افرادی قوت کے تبادلہ کا معاہدہ

23 Apr, 2024 | 01:21 AM

This browser does not support the video element.

اویس کیانی:  وسائل چودھری سالک حسین  اور ایران کے وزیر برائے روڈ و شہری ترقی مہرداد بازرپاش کے درمیان معاہدے پہ دستخط ہو گئے۔ 

وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کو پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کی فراہمی کا مینڈنٹ دیا گیا ہے۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل  کے ترجمان نے بتایا کہ مینڈیٹ میں پالیسیاں مرتب کرنا، دو طرفہ مفاہمت کی یاداشت کو  حتمی دینا بھی شامل ہے۔

ایران نے ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کیلئے ڈرافٹ ایم او یو پاکستان کے شیئر کردیا۔ ایم او یو کا مسودہ متعلقہ اسٹیک  ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

مسودہ خارجہ، داخلہ تعلیم کی  وزارتوں، اقتصادی امور اور خزانہ ڈویژن کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا۔  تمام فریقین نے ایم او یو مسودے کو حتمی شکل دے دی۔ مسودے کی وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔ 

مزیدخبریں