ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلی  مریم نواز شریف نے  پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن" میری آواز ،، مریم نواز" کا افتتاح کردیا.  

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کر دیا  گیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے 50 مقاماتِ پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کر دیا۔

جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع کر دیئے گئے ہیں۔ 

خواتین کن کن طریقوں سے پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں؟

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے زریعہ  پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے زریعے ور چوئیل پولیس سے رابط کر سکتی ہیں۔ 

آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کمیونیکیشن آفیسر مقرر ہو گئیں

مریم نواز نے بتایا کہ  پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے جس  میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کیمونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیا  ہے۔مریم نواز شریف   نے بتایا کہ  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےگا۔  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔
  انہوں نے کہا کہ  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو تھانے کے غیر ضروری چکر نہیں لگانا  پڑیں گے۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروا گیا ہے۔ خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کریگا۔ 

مریم نواز  نے بتایا کہ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر" سی ایم مریم نواز فری وائی فائی" سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔  یونیورسٹی اور کالجوں ،مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔

1787  پر آئی جی سے براہ راست شکایت

سیف سٹی اتھارٹی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جرائم ،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی سے 1787پر شکایت کا میکنزم  بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے۔  1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا۔ 

ورچوئل تھانہ کا افتتاح کرنے کے بعد  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات بھی کی اور گفتگو کی۔ مریم نواز نے  خواتین آفیسر ز کے لیے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے