چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک، مریم نواز کا ردعمل آگیا

23 Apr, 2023 | 09:54 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا  گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ماہ جبین اور رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گااور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔

 پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، joyland نہیں!

مریم نواز نے عمران خان کےبیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ ساس کورٹ کا،، واضح رہےکہ عمران خان نے بیان دیا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر نکلوں گا۔

مزیدخبریں