آئی جی پنجاب کا اندراج مقدمہ میں شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے خصوصی پیغام جاری

23 Apr, 2023 | 03:39 PM

علی ساہی : آئی جی پنجاب کا اندراج مقدمہ میں شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے خصوصی پیغام جاری, سنگین جرائم جیسا کہ قتل ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان، بدفعلی اور زیادتی کے مقدمات درخواست وصولی کے بعد آٹھ گھنٹے کے اندر لازمی درج کئے جائیں گے. 

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر شہری کا قانونی و آئینی حق ہے ،  ایف آئی آرز کے فوری اندراج اور معیاری تفتیش سے متاثرین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے, ہر جرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کی ٹائم لائنز مقرر کرکے صوبے کے تمام تھانوں میں بھجوا دی گئی ہیں, چوری ، ڈکیتی، راہزنی ، چھیننا اور موٹر سائیکل و گاڑی چوری کے واقعات میں اندراج مقدمہ کی ڈیڈ لائن 24 گھنٹے ہے۔

اسی طرح دیگر جرائم کے مقدمات حقائق کی تصدیق کے بعد بلاتاخیر اور بغیر کسی انتظار و سفارش کے درج کرنا پولیس کا فرض ہے,اگر کسی شہری کو ایف آئی آر درج کروانے میں تاخیر یا پریشانی کا سامنا ہو تو وہ 1787 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے ۔

 

مزیدخبریں