عید کے دوسرے روز لاہوریوں نے سیر سپاٹوں کیلئے پارکوں کا رخ کرلیا

23 Apr, 2023 | 03:10 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے،عید کا پہلا روز گھروں میں گزارنے کے بعد شہریوں نے دوسرے روزکو بھرپور انداز میں منانے کیلئے گھومنے پھرنے کا پلان بنا لیا ۔

 عید کے دوسرے روز شہریوں نے سیر سپاٹوں کیلئے پارکوں اور دیگر جگہوں کا رخ کر لیا ہے، کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر پہنچی ہے،شہریوں کاکہنا ہے گرمی بڑھنے کی وجہ سے بچوں کو تفریح کرانے لائے ہیں, خواتین و بچوں کا ساحل سمندر پر ہلہ گلہ کر رہی ہیں ،کوئی گھوڑے پر سوار تو کوئی اونٹ پر بیٹھ گیا،بچوں نے بھی دن بھر کی عیدی ساحل پرمزے کرنے میں اڑا دی۔

 کویٹہ میں عید کے دوسرے روز بھی مختلف مقامات پر میلے لگے ہیں بچے اونٹ گاڑی کی سواری کر رہے ہیں کوئی جھولا جھول رہا ہے تو کوئی آئس کریم گولگپوں اور مشروبات پر ہاتھ صاف کر رہا ہے انڈے بھی لڑائے جا رہے ہیں ۔

 لاہور میں بھی شہریوں نے عید کے دوسرے روز کو انجوئے کرنے کیلئے پارکوں کا رخ کر لیا،جبکہ کئی فیملیز نے چڑیا گھر کا رخ کر لیا ہے۔

 اس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں عوام نے تفریخی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔سکھر میں بچے بڑےکشتیوں میں سوار ہو کر دریائے سندھ کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں،اور سیلفیاں بنا کر لمحات کو یادگار بناتے رہے۔

مزیدخبریں