سابق صدر ڈسٹرکٹ بار محمود پرویز  رانجھا قاتلانہ حملے میں جاں بحق

23 Apr, 2022 | 09:57 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)منڈی بہاء الدین کے علاقے ہمبڑ کے قریب کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار محمود پرویز  رانجھا اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے محمود پرویز رانجھا کا  بیٹا دانیال رانجھا زخمی ہوا ہے جبکہ راہگیر خاتون اور ایک سال کا بچہ بھی زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی دانیال رانجھا کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

محمود رانجھا ڈسٹرکٹ کورٹس سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ ہمبڑ کے قریب گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی۔ لاشوں اور  زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا ،افسوسناک واقعہ پر ڈسٹرکٹ بار منڈی اور پھالیہ بار نےشدید احتجاج کیا۔

مزیدخبریں