ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو گرین سگنل دے دیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو گرین سگنل دے دیا
کیپشن: SC PTI Petition
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کےخلاف پی ٹی آئی کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے آفس اعتراضات کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔جسٹس اعجاز الاحسن 25 اپریل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےخلاف اپیل پر سماعت کریں گے۔تحریک انصاف نے 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیوں کے مطابق الیکشن کروانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر اسدعمر نے اپیل دائر کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer