حمزہ شہباز ابھی تک حلف کیوں نہ اٹھا سکے؟تفصیلات سامنے آگئیں

23 Apr, 2022 | 07:57 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:سولہ اپریل کو منتخب ہونےوالے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف ایک ہفتہ گزر جانے کےباوجود ابھی تک وزارت اعلیٰ کا حلف نہیں اٹھا سکے، تحریک انصاف کےگورنرعمرسرفرازچیمہ حمزہ شہبازشریف سے حلف لینےسےانکار کر چکے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گزشتہ روز صدر مملکت کو ہدایت کی گئی تھی کہ حلف کے لئے نمائندہ مقرر کریں۔

تفصیلات کےمطابق دواپریل کوپنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے لئے ووٹنگ کا دن تین اپریل منعقد کیاجاتا ہے لیکن پھر اجلاس چھ اپریل کو بلا لیا جاتا ہےاور اس کےبعد مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کےامیدوارچودھری پرویزالہی کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیےجاتے ہیں اور 16 اپریل وزیراعلیٰ کے انتخاب کا دن مقرر کی جاتا ہے۔

16اپریل کو پنجاب اسمبلی کا خوانخواراجلاس ہوتا ہے،مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ڈپٹی سپیکر سرداردوست مزاری پرحملہ ہوتا ہے،بعدازاں پویس کی موجودگی میں الیکشن ہوتا ہےاور حمزہ شہبازشریف197 ووٹ لےکروزیراعلیٰ منتخب ہو جاتے ہیں لیکن تحریک انصاف کےگورنرعمرسرفرازچیمہ حمزہ شہبازشریف سےحلف لینےسےانکار کر دیتےہیں جس کی وجہ سے ان کی حلف برداری کی تقریب نہیں ہو پاتی۔
مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نہ ہونے پرلاہورہائیکورٹ جاتی ہے جہاں22 اپریل جمعہ کو صدر کو ہدایت کی جاتی ہےکہ صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے لیے کسی کو مقرر کریں لیکن گزشتہ روز بھی حمزہ شہبازشریف کی تقریب حلف برداری ہوپاتی۔
اس حوالے سےمسلم لیگ ن کے رہنماوں کاکہناہے کہ تحریک انصاف کی ضد کی وجہ سے حمزہ شہبازشریف کا وزارت اعلیٰ کا حلف نہیں لیا جا رہا اور اب پیر کے دن وہ لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالر کی پیٹیشن دائر کریں گئے.

مزیدخبریں