ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مسلسل سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونا مسلسل سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: gold rate decreased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، گزشتہ روز800 روپے کی کمی ہوئی، 300 روپے فی تولہ سونے کی قیمت آج کم ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہےجس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 32 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1933 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے جبکہ سندھ صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے گھٹ کر 113512 روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 186.75 روپے کا ہوگیا ہے۔ڈالرکی اُونچی اُڑان کیساتھ ہی ٹیکسٹائل کا را مٹریل مہنگاہوگیا،کاٹن اور سٹیپل کی کوالٹیز کےاندر ریکارڈاضافہ ہوا، ساٹھ سنگل،باون سنگل، سٹیپل چالیس سنگل، پی وی یارن میں دو ہزار تک کااضافہ دیکھاگیا۔

ساٹھ سنگل کاٹن دو ہزار بیگ مہنگا ہوکرساٹھ ہزارروپے پرجاپہنچا،باون سنگل کاٹن دو ہزار روپے بیگ تک مہنگا ہوگیا،باون ہزار سےچون ہزارکاہوگیا۔سٹیپل چالیس سنگل دو ہزاربڑھتے ہوئےاکتیس ہزارروپے پرپہنچ گیا۔۔پی وی یارن چھتیس ڈیڑھ ہزار روپےمہنگا، ساڑھے پندرہ ہزار کا ہوگیا۔

ممبر پائما فیصل میاندادکاکہناہے کہ نئی حکومت کے آتےہی ڈالر کے نیچے جانے سے اثر پڑالیکن دوبارہ وہی ہورہاہے,بنک کا انٹرسٹ ریٹ اوپر جانے سے لوگ انویسٹمنٹ بھی نکال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ صرافہ بازار جیولرز میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 32 ہزار 700 روپے تھا۔10گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار769 روپے ہوگیا تھا۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ  12 ڈالر کم ہوکر 1933 ڈالر فی اونس رہی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer