نادرا میں سینٹری ورکر بھرتی ہونیوالا اسی ادارے کا افسر کیسے بنا?

23 Apr, 2022 | 04:32 PM

  ویب  ڈیسک : بلوچستان کےپسماندہ علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے میٹرک پاس تاج محمد  2003 میں نادرا میں بطور سینٹری ورکر بھرتی ہوئے تھے 19سال کی  محنت  رنگ لے آئی۔

 گریڈ دو میں بھرتی ہونے والے  سابق سینیٹر ورکر تاج محمد  مسابقتی امتحان پاس کرنے کے بعد  اسی ادارے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں گریڈ 17 کے افسر بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہو گئے  ہیں ۔ انہوں نے بھرتی ہونے کے بعد محنت نہیں چھوڑی اور پہلے ایف اے پھر گریجویشن کی اور پھر اپنے افسروں کے مشورے پر کوئٹہ یونیورسٹی سے ایم سی ایس کمپیوٹر سائنس  کیا ۔ اسی دوران ان کی شادی ہوئی اور پھر ایک بیٹی کے باپ بنے ۔ بدقسمتی سے بچی کو تھیلسیمیا میجر کی شکایت ہوگئی ۔ بچی کا علاج ملازمت اور پڑھائی تینوں چیزیں اکٹھی  جاری رکھیں اور بالاخر  اللہ نے ان کی سن لی ۔  آن لائن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کےبعد انٹرویو میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اورچئیرمین نادرا طارق ملک کے ہاتھوں سے اسلام آباد میں  ملازمت میں ترقی کا لیٹر وصول کیا۔ طارق ملک نے تاج محمد کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کمنٹ کیا ہے '' آئیے کھلی آنکھوں سے خواب دیکھیں'' 

 چئیرمین نادرا طارق ملک  کا کہنا ہے ککہ اُنھیں اس بات کی خوشی ہے کہ تاج محمد جس سینٹر میں کبھی سینیٹری ورکر تھے، اب وہ وہاں بطور سینٹر انچارج کام کریں گے۔ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تاج محمد اپنے سینٹر کی ٹیم کی سربراہی کریں گے اور پوری تحصیل میں نادرا کے نمائندے کے طور پر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مزیدخبریں