ویب ڈیسک : ضلع مظفرگڑھ میں زمیندار نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر حافظ قرآن کم عمر بچے کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دیدی۔ لوگوں نے آکر لاش اتاری،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے کھیت میں بکریاں چرانے والے حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا تھا۔ جس پرمظفرگڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کو قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔
یادرے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔ تصاویر شیئر کرنے والوں کا دعوی تھا کہ علی پور، قادرہ نالہ کے نزدیک ایک زمیندار نے کمسن چرواہے کو اس لیے پھانسی دے دی تھی کہ اس کی بکریاں زمیندار کے کھیت میں داخل ہو گئی تھیں۔
مظفرگڑھ پولیس نے کھیت میں بکریاں چرانے پر حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔@rpodgkhan @OfficialDPRPP pic.twitter.com/f5ixHxHqGQ
— Muzaffargarh Police (@MuzaffargarhP) April 22, 2022