ویب ڈیسک : واشنگٹن میں اسکول کے قریب فائرنگ، تین خواتین سمیت چار افراد زخمی، مبینہ حملہ آور نے پکڑے جانے کے خوف سے خودکشی کرلی۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سکول کے قریب فائرنگ سے تین خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہوگئے پولیس ڈور ٹو ڈور سرچ شروع کی تو مبینہ حملہ آور 23 سالہ نوجوان نے اپنی جان لے لی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے معلومات جاری کی تھیں جس میں ایک مشتبہ آدمی کی شناخت ظاہر کی گئی تھی۔ تفتیش کار واشنگٹن کے پوش علاقے میں مبینہ ملزم کو ڈھونڈنے گھر گھر تلاشی لے رہے تھے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹایمز کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم ریمنڈ سپینسر نے خود کو اس وقت مار ڈالا جب پولیس اس کے مکان میں داخل ہونے کے لیے دروازے پر موجود تھی۔