عید کی خوشی دوبالا؛حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

23 Apr, 2022 | 01:34 PM

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی ، عید الفطر سے قبل وفاق کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید الفطر سے قبل ادا کر دی جائیں گی،اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

علاوہ ازیں ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سےسینکڑوں سرکاری سکولوں میں سیاسی طور پر بھرتی ہوئے درجہ چہارم کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کلاس فور ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری نہیں کیں، ملازمین نے موجودہ حکومت سے تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ مستقلی کا مطالبہ بھی کررکھا ہے۔

مزیدخبریں