یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے مجلس و جلوس

23 Apr, 2022 | 01:20 PM

فاران یامین : یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے کوٹھا پنڈ میں مجلس و جلوس  کا انعقاد کیا گیا ۔جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر عباس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
 مجلس وجلوس الیاس حیدرلاڈا کی جانب سےمنعقد کیا گیا،شبیہ تابوت کا جلوس گلی نمبر تین سے برآمد ہوا،جلوس سے قبل مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا،علامہ عمران عباس مظاہری نے فضائل و مصائب شیرِ خدا بیان کئے۔

جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصرعباسؑ فیصل ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر بانی مجلس محمد حفیظ و پسران، الیاس حیدر و پسران، اعجاز حسین و پسران، اور شہباز حسین و پسران بھی موجود تھے، راستہ بھر جلوس کے شرکاء ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔

مزیدخبریں