علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اندھادھند فائرنگ، تین زخمی

23 Apr, 2022 | 01:12 PM

  عرفان ملک : علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ ، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل سیکرٹری سمیت تین افراد زخمی  ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل سیکرٹری لالہ اسلم نامی ریٹائر ملازم کی میڈیکل کالج کے وارڈ بوائے سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد وارڈ بوائے ظفر نے اندھادھند فائرنگ کردی  جس سے اسلم ریٹائر اہلکار ، وقار اور عرفان زخمی ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی تقریب کے اختتام پر فائرنگ کی گئی۔گارڈن ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر وارڈ بوائے ظفر کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا اور ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں