پاک افغان سرحد پر دہشت گردو ں کا حملہ ، تین سیکیورٹی اہل کار شہید 

23 Apr, 2022 | 11:37 AM

  ویب ڈیسک : پاک افغان بارڈر پر سرحد پار دہشت گردوں کے حملے میں 3 سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان  میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے دیواگر میں گھسے۔ اس دوران پاک افواج نے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونے والوں میں 30 سالہ حولدار تیمور، 38 سالہ نائیک شعیب اور 24 سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

مزیدخبریں