پاکستانی بیٹر شان مسعود نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

23 Apr, 2022 | 11:30 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی بیٹر شان مسعود  انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں   2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کے بہت سے کھلاڑی ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کےلیے برطانیہ میں موجود ہیں اور مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 89 برسوں میں انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے،شان یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی بھی بنے، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ 1933 میں افتخار علی خان پٹوڈی نے انجام دیا تھا۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان سے قبل پاکستان کے ارشد پرویز نے 1977-78میں ایچ بی ایل کے لیے لگاتار2 ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔لیسٹرشائر کیخلاف ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 219 رنز بناکر میدان بدر ہوئے۔

واضح رہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں محمد رضوان سسکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں جب کہ محمد عباس ہیمپ شائر، حسن علی لنکا شائر، ظفر گوہر گلاسٹر شائر اور حارث رؤف یارک شائر کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ گلاسٹر شائر نے نسیم شاہ کو کندھے کی انجری کے باعث راؤنڈ ٹو میں آرام دے دیا۔

 
 

مزیدخبریں