مومل شیخ نے شو کے دوران ایسی بات کی کہ والدہ روپڑیں

23 Apr, 2021 | 11:03 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسڑی کی مشہور اداکارہ مومل شیخ نے اپنی والدہ کی ازدواجی زندگی کے بارے اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ والدہ نے کبھی والد  سے دور نہیں رکھا، علیحدگی کے باوجود والدہ کو اب بھی والد سے محبت ہے۔دوران شو خاوند کو ذکر ہوا تو اہلیہ زینت منگی رنجیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ وفلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل شیخ اور ان کی والد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، میزبان ندایاسر نے ان سے ذاتی زندگی کے بارے سوال کیا تو اداکارہ مومل شیخ نے جواب میں کہا کہ امی نے ہمیں ہمیشہ بابا کے پاس رکھا دور نہیں کیا،بابا کی پوری فیملی کے پاس رہے ہم،چھٹیوں پر ہم ان کے پاس جاتے تھے کیونکہ زمانے نے بولنا اور مختلف باتیں بنانی ہوتی ہیں کہ دوسری شادی کرلی ہے، تمہاری امی کا کیانام ہے؟امی کا نام کسی کو بھی پتہ نہیں تھا۔

مومل شیخ نے شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا کی دوسری شادی پر ہمیں سکول کے دوستوں اور ان کے والدین ہر طرف سے دباؤ آتا تھا لیکن اس کے باوجود والدہ نے ہمیں مضبوط رہنا سکھایا،جاوید شیخ سے علیحدگی اور ان کے ذکر پر ان کی اہلیہ زینت منگی دوران شو ہی رنجیدہ ہوگئیں۔

مزید پڑھئے: آپ میرے بن گئے , مومل شیخ کی نئی تصاویر وائرل

ماں کو رنجیدہ دیکھ کر مومل شیخ کا کہنا تھا کہ امی کو بابا سے آج بھی محبت ہے، وہ آج بھی ان کےلیے سرخ لپ سٹک اور بوسکی کا جوڑا پہنتی ہیں،ابھی تک جو پہنتی ہیں تو ان ہی کے لئے۔امی نے کوئی پریشر نہیں لیا ہمارا بہت خیال رکھا،واقعی ہماری ماں ایک مضبوط ماں ہے،والدین کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔والد کوبھی اس بات کا حساس ہے۔

مومل شیخ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی سے پہلے تک بابا ہم سے صرف ملنے آتے تھے لیکن میں نے اپنی شادی پر والد سے شرط رکھی تھی کہ اگر وہ گھر آئیں گے تو وہ شادی کروں گی ورنہ نہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 26 سال بعد ایک بار پھر سب بہت اچھا ہوگیا ہے اب وہ جب بھی گھر آتے ہیں کہتے ہیں ہم سب ایک ہیں۔

مومل شیخ کا مزید کہناتھا کہ جون،جولائی کی چھٹیوں میں ہم بابا سے اور کے خاندان کے سب لوگوں سے ملنے جاتے تھے۔

مزیدخبریں