بابراعظم نے زمبابوے سے ہارنے پر ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟

23 Apr, 2021 | 09:57 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان اورزمبابوے  کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سریز ہورہی ہے، آج ہونے والے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو تاریخی شکست دے کر بدلہ لے لیا،کپتان بابراعظم خاموشی توڑتے ہوئے بیسٹمینوں کو نشانےپر رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زمبابوے کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میں شکست پر مایوس ہوگئے،زمبابوے  کے ہاتھوں شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ دوسرے میچ میں ہماری بیٹنگ مجموعی طور پر ناکام رہی،ہمارے بیسٹمین اچھاپرفارم نہیں کرپائے،زمبابوے کو بھی کریڈٹ دینا چا ہیے کہ انہوں نے اچھا کم بیک کیا۔

واضح رہے کہ  زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آئوٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبائولنگ کا فیصلہ کیا،زمبابوے کو 19 کے مجموعی پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ،تناشے کموہکاموے میزبان ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

 پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، ارشد اقبال، حارث رئوف اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ہدف کا تعاقب سست روی سے کیا اور 5 اوورز میں محض 21 رنز بنائے۔محمد رضوان 18 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آئوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، جس کے بعد فخر زمان 7 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے۔

مزید پڑھئے: زمبابوے نے پاکستان کو تاریخی شکست دے دی

تجربہ کار آل رائونڈر محمد حفیظ سیریز میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 56 کے مجموعے پر صرف 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جس کے لیے انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کیا۔کپتان بابراعظم کی ہمت بھی 78 کے اسکور پر جواب دے گئی، وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے، انہوں نے 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ 118 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔


 

مزیدخبریں