طلبا کی موجیں، ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ

23 Apr, 2021 | 09:20 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس) دنیا بھر میں پھلیے کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، پاکستان میں حالات کو مدنظر رکھتے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا،تعلیم اداروں کی بندش کے باعث طلبا کی پڑھائی کا حرج ہورہا، دوسری جانب طلبا کی مالی کرنے کے لئے ان کو ماہانہ تنخواہ دینے فیصلہ کیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق طلبا کے لئے شاندار خبرآگئی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بہترین پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ ادا کرے گی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے پوری دنیا سے بہترین ذہنوں کو راغب کرنے کے لئے ستمبر 2021 ء سے بہترین پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق بہترین پی ایچ ڈی اور ایم فل کے محققین کو نہ صرف ماہانہ تنخواہ دی جائےگی، بلکہ یونیورسٹی فیس بھی نہیں ادا کرنا ہوگی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری ا کیڈمک کونسل پہلے ہی اس سکیم کو منظوری دے چکی ہے۔منتخب ایم فل کے طلباء کو 40ہزار روپے ماہانہ ، پی ایچ ڈی سکالرز کو 60 ہزار ہر ماہ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ یونیورسٹیاں پوسٹ آف گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے ذریعے پیسے کمارہی ہیں۔مزید پڑھئے: طلباءو طالبات کے لئے سکالرشپس کا اعلان

دوسری جانب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے وزٹنگ فیکلٹی کے معاوضوں میں اضافہ کردیا،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے وزٹنگ فیکلٹی پروفیسر کے معاوضے میں فی گھنٹہ ڈھائی سو روپے اضافہ کیا گیا ہے۔پروفیسر کے پریکٹیکل کروانے کے معاوضے میں 125 روپے،ایسوسی ایٹ پروفیسر کے معاوضے میں دو سو روپے اوراسٹنٹ پروفیسر کے معاوضے میں ڈیڑھ سو روپے پر گھنٹہ اضافہ کیا گیا ہے۔لیکچر کے معاوضے میں بھی ڈیڑھ سو روپے پر گھنٹہ کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں