(جنیدریاض)کورونا کیسز میں اضافہ سترہ اضلاع میں سرکاری ونجی سکولز مکمل بند کردیئے گئے، گزشتہ تیرہ اضلاع میں سے چار مزید اضلاع جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکرکو شامل کیا گیا ہے مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے صورت حال سنگین ہوچکی ہے،کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،حالات کو مدنظر رکھتے ہوئےسترہ اضلاع میں سرکاری ونجی سکولز مکمل بند کردیئے گئے، گزشتہ تیرہ اضلاع میں سے چار مزید اضلاع جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکرکو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیئے: مرادراس نے 19 اپریل سے سکولوں کو کھولنے کا اعلان کردیا
صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکر میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث بند کرنےکا فیصلہ کیاگیا،باقاعدہ ںوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ 6 اپریل کو 13 اضلاع میں سکولوں کو بند کیا گیا ان کے ساتھ مزیدان 4 اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بندکئے جارہے ہیں۔
مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کیاگیا،نہم دہم اور گیارہویں بارہویں کی کلاسسز ایس او پیز کے تحت جاری رہی گی،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
NOTIFICATION:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 23, 2021
All Public and Private Schools in the following Districts are closed with immediate effect due to rise in COVID 19 cases. These Districts are in addition to the Districts announced on April 6th, 2021. Okara, Jhang, Khanewal & Bhakkar. pic.twitter.com/e2oENyaMFj