ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری یونیورسٹیز میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کی سروسز سرنڈر

College Teacher
کیپشن: College Teacher
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:لاہور کی تین بڑی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات139 کالج کیڈر اساتذہ کی سروسز سرنڈر کردی گئیں، پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی  میں تعینات139کالج کیڈر اساتذہ کو واپس بھجوانےکےاحکامات جاری کردیے گئے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیاہے جس میں 529 ٹیچنگ اور 740 نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی115اساتذہ، جی سی یونیورسٹی کے 9 اساتذہ، ایجوکیشن یونیورسٹی کے15اساتذہ کی سروسز سرنڈر کر دی گئیں، تینوں یونیورسٹیز میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو 30 جون تک محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنےکا حکم دیا گیا ہے،کالج کیڈرکےاساتذہ 18 برس سےیونیورسٹیوں میں تعینات ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تینوں یونیورسٹیز کےوائس چانسلرز کو کالج اساتذہ واپس بھیجنے کا مراسلہ ارسال کر دیاہے،یونیورسٹیز میں تعینات کالج کیڈرکےاساتذہ کو لاہورکےکالجوں میں ہی بھجوایاجائےگا،صوبےکی دیگر8یونیورسٹیزکےکالج کیڈرکےاساتذہ کو بھی محکمہ رپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آبادسے 21، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سے 105، سرگودھا یونیورسٹی سے 41، ویمن یونیورسٹی ملتان سے 56، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سے 38، صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور سے 36، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان سے56 اور گجرات یونیورسٹی سے5اساتذہ کو محکمہ میں واپس بلایا گیاہے۔

محکمہ ہائرایجوکیشن نےواضح کیا ہے کہ  اگرکوئی یونیورسٹی  کسی سٹاف کوملازمت پررکھنا چاہےتوسیلری بجٹ کی ذمہ داری متعلقہ یونیورسٹی پر ہوگی، محکمہ کی جانب سےان اساتذہ کی تنخواہیں یونیورسٹیوں کو ٹرانسفر نہیں کی جائیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer