ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا مریضوں کا دوسروں سے میل جول رکھنا حرام ہے: سعودی مفتی اعظم 

  کورونا مریضوں کا دوسروں سے میل جول رکھنا حرام ہے: سعودی مفتی اعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کورونا وائرس میں مبتلا افراد دوسرے لوگوں کے ساتھ قطعی طور پر میل جول نہ رکھیں۔
 ذرائع کے مطابق الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ جو افراد کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہوں ان کا دوسرے افراد کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کسی وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے لہذا اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عالمی وبا کورونا کے دوران اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں۔
مفتی اعظم نے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لئے حکومت اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کریں۔