سکول مالکان سے نئی فیس وصول کرنے کا فیصلہ

23 Apr, 2021 | 03:19 PM

Malik Sultan Awan

اکمل سومرو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں سے پیسے بٹورنے کا منصوبہ، سکولوں کے مالکان پیف سے متعلق شکایت کی شنوائی کیلئے 10 ہزار روپے فیس وصول کرنے کا فیصلہ، فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں اپیل نہیں سنی جائے گی۔
 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں سے متعلق نئی پالیسی جاری کی ہے۔ جس کے تحت پیف کے پارٹنر سکولوں کے سربراہان سے شکایت کی شنوائی کیلئے بھی فیس وصول کی جائے گی۔ سکول سربراہ سے وصول کردہ دس ہزار روپے فیس نا قابل واپسی ہوگی۔ پارٹنر سکولوں کو ایپلیٹ کمیٹی کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے 10 ہزار روپے فیس دینا ہوگی۔

سکولوں کے خلاف فیصلوں کیلئے نظر ثانی کمیٹی کو بھی اپیل کرنے کی صورت میں فیس دینا ہوگی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کے تحت سکولوں کے سربراہان کو اپنے خلاف فیصلے آنے کی صورت میں تیس روز کے دوران دو میں سے کسی ایک کمیٹی کو اپیل دائر کرانا ہوگی تاہم اس اپیل پر شنوائی کیلئے سکول کو پیشگی دس ہزار روپے فیس دینا ہوگی۔

مزیدخبریں