ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا نے پاکستان پر بڑی پابندی لگادی

Canada suspends direct flights from Pakistan
کیپشن: Canada
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات، کینیڈا نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ایوی ایشن نے (نوٹم) جاری کیا جس کے تحت بھارت اور پاکستان سے کینیڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر پابندی ہوگی۔ سفری پابندی 30 دن کی مدت کے لئے نافذ العمل ہوگی۔ پی آئی اے نے اپنی کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔کینیڈا نے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ دونوں ملکوں میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی کل سے بھارت سے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث ٹورنٹو میں موجود پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیاہے۔ کریو نے ہفتہ کو پاکستان روانہ ہو نا تھا، کپتان اور فضائی میزبانوں کو واپس لانے کے لئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔ 

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار  976 ہوگئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 84 ہزار  108 کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 الاکھ 82 ہزار 290 تک پہنچ گئی۔ آزاکشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 16 ہزار 193 کورونا کیسز روپورٹ ہوئے، بلوچستان میں تعداد 21 ہزار 365 تک پہنچ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار 241 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں مجموعی طور پر اب تک 72 ہزار 150 کورونا کے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

ادھر پنجاب میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے، سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469 ریکارڈ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کی مثبت کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 815 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے باعث 16 ہزار 842 اموات ہوئیں۔ سندھ میں کورونا کے باعث 4576 جان سے گئے، پنجاب میں 7799 اور خِیبر پختونخوا میں اب تک 3029 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 652، بلوچستان میں 227، گلگت بلتستان میں 104 جبکہ آزاد کشمیر میں 455 افراد جان سے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 1کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کوروناکے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔