اےسی ماڈل ٹاؤن محمد ابراہیم ارباب کے وارنٹ گرفتاری جاری

23 Apr, 2021 | 11:32 AM

Ibrar Ahmad

 ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ کاحکم نظر انداز کرنے پر اےسی ماڈل ٹاؤن محمد ابراہیم ارباب کے وارنٹ گرفتاری   جاری.کمشنر  لاہوراوراسٹنٹ کمشنر  ماڈل ٹاؤن کو26 اپریل کو  ذاتی حیثیت  میں طلب  کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کاحکم نظر انداز کرنے پر اےسی ماڈل ٹاؤن محمد ابراہیم ارباب کے وارنٹ گرفتاری    جاری کردیئے گئے، لاہورہائیکورٹ  کےجسٹس شاہد وحید نے اےسی ماڈل ٹاؤن محمد ابراہیم ارباب  کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنےکا تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری  حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود  اسسٹنٹ کمشنر  ماڈل ٹاؤن عدالت پیش  نہیں ہوئے ۔کمشنر لاہور پیش ہوکر بتائیں کہ عدالتی حکم عدولی پراےسی ماڈل ٹاؤن کے خلاف کیامحکمانہ کارروائی ہونی چاہئے، کمشنر  لاہوراوراسٹنٹ کمشنر  ماڈل ٹاؤن کو  26 اپریل کو  ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

 ریسٹورنٹ کی ممکنہ مسماری کے خلاف لاہورہائیکورٹ  کےجسٹس شاہد وحید نے شہری راشد مقبول کی درخواست پر سماعت کی۔شہری  نےدرخواست میں  مؤقف اختیار کیا تھاکہ گلبرگ تھری میں 1030 سکوائرفٹ جگہ پر ریسٹورنٹ بنا رکھا ہے۔گلبرگ میں قائم ریسٹورنٹ نقشہ کے مطابق نہ ہونےاور زیادہ اراضی پر قابض ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

پہلےبھی اے ی ماڈل ٹاؤن ریسٹورنٹ کو مسمار کرنےکےلئےحراساں کرتارہا ہے  جبکہ ایل ڈی اےانتظامیہ نےریسٹورنٹ کاکچھ حصہ گرایا جس کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے  ڈی جی ایل ڈی اے کو زیر التواء درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، ڈی جی ایل ڈی اےکے پاس  درخواست زیرالتواہےاس کےباوجود اےسی ماڈل ٹاؤن نقشے کے معاملہ پر حراساں کررہاہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسسٹنٹ کمشنر  کو ریسٹورنٹ کو مسمار کرنے  اور درخواست گزار کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

مزیدخبریں