ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق  ادوار میں مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو بھی شوبازی کی نذر کیا گیا

CM Usman Buzdar
کیپشن: CM Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:وزیراعلیٰ  پنجاب  کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل سے متعلق  اہم  اجلاس،وزیر اعلیٰ کاکہنا ہے کہ سابق  ادوار میں مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو بھی شوبازی کی نذر کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب  کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل سے متعلق  اہم  اجلاس ہوا جس میں  صوبائی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل   کی جانب سے وزیراعلیٰ  پنجاب کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت مضبوط کرنےکے لئے زمین میں چھپے خزانے استعمال میں لانا ضروری ہیں،شعبہ معدنیات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔مقامی معدنیات کےاستعمال سےانڈسٹری کو فروغ اور روزگار کے مواقع میسرہوں گے، مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے کہا کہ ،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،سابق  ادوار میں مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو بھی شوبازی کی نذر کیا گیا، بڑے بڑے دعوے کیے گئے لیکن ایک پائی کا بھی فائدہ نہ ہوا۔وزیر اعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار نے کہاہماری حکومت نے مائنز اینڈ منرل سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، کانوں کی لیز کےحوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے، معدنیات کے شعبے کے پوٹینشل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔