بھارت میں آئی سی یو میں داخل کورونا مریضوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

23 Apr, 2021 | 10:45 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی ہسپتال میں آتشزدگی سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کورونا کے 13 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
 ذرائع کے مطابق آگ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ہسپتال میں لگی جو ممبئی سے 70 کلومیٹر دورہے جس وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تو وہاں 90 مریضوں کا علاج جاری تھا جن میں سے آئی سی یو میں داخل کورونا کے کم از کم 13 مریض ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر مریضوں کو اسپتال عملے نے فوری طور پر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔
 واضح رہے کہ گرشتہ سال بھی بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایک ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں کورونا سے متاثرہ 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ آگ لگنے کے واقعے کے بعد بھارتی حکومتی عہدیدار ا کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔
 ذہن نشین رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کو کورونا کی دوسری شدید ترین لہر کا سامنا ہے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی ریاست مہاراشٹرا میں 67000 ہزار نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد وہاں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں