حسن خالد:باغوں کے شہر لاہور میں بارش سےموسم خوشگوار ، بادلوں کےبرسنےسے گرمی بھی اُڑن چھو ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا جبکہ ٹھنڈی ہوا ئیں چلنے سےشہریوں کےچہرے کھل اٹھے،بادلوں کےبرسنےسے گرمی بھی اُڑن چھو ہوگئی، محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25سینٹی گریڈ تک جا نے کا امکان ہے۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنےسے شہر کےموسم میں خنکی محسوس کی جارہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ24گھنٹوں کےدوران موسم ابرآلود رہنےاور مزید بارش کابھی امکان ہے۔
واضح رہےآج صبح اور گزشتہ روز کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن، جوہرٹاؤن، واپڈا ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن،ٹاؤن شپ،باگڑیاں، اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ،فیروز پور روڈ،اچھرہ کے اطراف بارش ہوئی تھی،رمضان المبارک کے دوران خوشگوار موسم پر شہریوں کی جانب سےخوشی کااظہار کیا جارہا ہے۔