ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جنگلات کے 3 ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

Rest Houses
کیپشن: Rest Houses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) سہولیات اور انتظامی امور کا فقدان، محکمہ جنگلات نے 3 ریسٹ ہاؤسسز کے انتظامی امور محکمہ سیاحت کے حوالے کردیئے، دونوں محکموں کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات اور محکمہ سیاحت کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی، تقریب میں وزیر جنگلات سبطین خان، مشیر سیاحت آصف محمود، سیکرٹری جنگلات جاوید اقبال بخاری نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ، چئیرمین ٹی ڈی سی پی سہیل ظفر، ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن تنویر جبار، ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات شاہد رشید بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر محکمہ جنگلات کے 3 ریسٹ ہاؤسز کو سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا، جنگلات کے ریسٹ ہاؤسسز کے انتظامی امور محکمہ سیاحت چلائے گا، جبکہ مرحلہ وار پنجاب کے دیگر ریسٹ ہاؤسسز بھی محکمہ سیاحت اور پرائیویٹ سیکٹرز کے حوالے کیے جائیں گے، ٹی ڈی سی پی محکمہ جنگلات کے 3 ریسٹ ہاؤسز میں سیاحوں کیلئے سہولیات فراہم کرے گی۔ 

صوبائی وزیرسبطین خان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مری کے ریسٹ ہاؤسز کو ٹی ڈی سی پی کے حوالے کر رہے ہیں، مرحلہ وار دیگر سرکاری ریسٹ ہاؤسز بھی عوام کیلئے کھولیں گے۔

علاوہ ازیں  ریلوے کا آمدن میں اضافہ کے لیے ملک بھر کے اہم مقامات پر قائم ریسٹ ہاؤسز عام سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، عام شہری ریلوے ریسٹ ہاؤسز کو رینٹ پر حاصل کر سکیں گے، منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے لاہور سمیت تمام ڈویژنز  سے ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات طلب کرلیں

Sughra Afzal

Content Writer